• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30305

    عنوان: عادل ویڈیوکون کمپنی میں کام کرتاہے ۔ کمپنی کی طرف سے اس کو وصولی کا کام دیا گیا ہے، ویڈیوکون کا ایک شعبہ ڈش ٹی وی ہے جس کی وصولیابی کا کام عادل انجام دیتاہے، کیا عادل کے لیے وصولی کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: عادل ویڈیوکون کمپنی میں کام کرتاہے ۔ کمپنی کی طرف سے اس کو وصولی کا کام دیا گیا ہے، ویڈیوکون کا ایک شعبہ ڈش ٹی وی ہے جس کی وصولیابی کا کام عادل انجام دیتاہے، کیا عادل کے لیے وصولی کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):527=322-3/1432

    اگر عادل کے ذمے ڈش ٹیوی کے علاوہ ویڈیو کون کی اور دوسری جائز چیزوں کی بھی وصولیابی ہو، یا کمپنی کے کچھ دوسرے کام بھی اس کے ذمے ہوں تو اس کے لیے یہ تنخواہ جائز ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند