• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30086

    عنوان: کیا سوسر (فٹ بال ) کھیلنا جائز ہے ؟کیا کچھ علماء کی طرح آپ بھی اسے حرام کہتے ہیں؟

    سوال: کیا سوسر (فٹ بال ) کھیلنا جائز ہے ؟کیا کچھ علماء کی طرح آپ بھی اسے حرام کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 30086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):333=333-3/1432

    کسی کھیل کے جواز کے لیے یہ شرائط ہیں کہ اس سے مقصود ورزش ہو، محض لہو ولعب کے طور پر نہ کھیلا جائے اور خود اس کو مستقل مقصد نہ بنالیا جائے، دوم یہ کہ کھیل بذات خود جائز بھی ہو، سوم یہ کہ اس سے شرعی فرائض میں کوتاہی یا غفلت پیدا نہ ہو، چہارم یہ کہ ستر کا حصہ نہ کھلے، ان شرائط کی روشنی میں فٹ بال کھیلنے کا شرعی حکم نکال لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند