متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 2968
یہاں پر لوگ تمباکوکی کاشت کرتے ہیں اور بھٹی میں پکاکر تمباکو کمپنیوں میں بھیج دیتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا تمباکو سے حاصل ہونے آمدنی جائزہے؟اور اگر ناجائز ہے توکیا ان لوگوں کے ساتھ نمازپڑھنا اور تعلق قائم کرنا ٹھیک ہے؟
یہاں پر لوگ تمباکوکی کاشت کرتے ہیں اور بھٹی میں پکاکر تمباکو کمپنیوں میں بھیج دیتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا تمباکو سے حاصل ہونے آمدنی جائزہے؟اور اگر ناجائز ہے توکیا ان لوگوں کے ساتھ نمازپڑھنا اور تعلق قائم کرنا ٹھیک ہے؟
جواب نمبر: 296831-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 128/ ج= 122/ ج
تمباکو کا کاروبار جائز ہے؟ آمدنی اس کی حلال ہے ان کے ساتھ تعلقات رکھنااور ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے۔ (احسن الفتاویٰ، ج۶، ص۴۹۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک ٹرسٹ سے ایک بچہ لینا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے کوئی اولاد نہیں ہے۔ کیا یہ درست ہے یا نہیں؟ اگر میں اس کو لے لوں تو کیا اس کے والد کی جگہ پر اپنا نام لکھ سکتا ہوں؟ کیوں کہ میں اس کو متبنی کہوں گا۔ برائے کرم سورہ احزاب کی روشنی میں جواب روانہ کریں۔
3741 مناظررقم ٹرانسفر كرنے اوراس پر اجرت لینے كا حكم؟
1775 مناظرآردڑ پر گاہک کے لیے لکڑی کا مندر بنانا
2553 مناظرایک شرعی پردہ کرنے والی لڑکی کی والدہ اسے بار بار اس بات پر مجبور کررہی ہے کہ وہ رشتے کے لیے تصویر کھینچوائے تو ایسے میں وہ لڑکی کیا کرے؟ (۲) کیا پہلے سے کھینچائی ہوئی تصویررشتہ کے لیے دی جاسکتی؟ دعاؤں کی خاص درخواست ہے۔
2811 مناظرکیا غیر جاندار چیزوں کا انشورنس جائز ہے جیسے
گھر، گاڑی؟ اور اس میں نوکری کرنے کا کیا حکم ہے؟ (۲)کیاموبائل
سے میسج کے ذریعہ سے قرآن اور حدیث کا ترجمہ ، دین کی باتیں دوسروں کو بھیج سکتے ہیں؟
شادی کی پارٹیوں میں جس میں میوزک اور ڈانس ہوتا ہے کیا ان پارٹیوں میں کھانا کھانا حلال ہے یا حرام ہے؟ دوسرے اگر کوئی بدعتی شخص ہمارے گھر خاص دنوں میں کچھ خاص کھانا وغیرہ بھیجتا ہے جس کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے تو کیا ہمارے لیے ان کھانوں کاکھانا حلال ہے، اگر حلال نہیں ہے تو کیا یہ حرام، مکروہ تحریمی، یا مکروہ تنزیہی ہے؟
4022 مناظرمفتی صاحب میرے ابو نے گورنمنٹ کی ملازمت کی
ہے ان کا کام سندھ کی کشتیوں کو بلوچستان کی حدود میں منع کرنا تھا ، جو خلاف ورزی
کرے اس کو پکڑ کر گورنمنٹ کے حوالے کرنا تھا۔ مگر سارے بڑے آفیسر حتی کہ بلوچستان
کے منسٹر فی کشتی سے فی مہینہ پچاس ہزار پہلے سے وصول کیا جاتا تھا تقریباً تین سے
چار سو یا پانچ سو کے قریب پیسے لیے جاتے کہ وہ بلوچستان کی حدود میں کشتیاں پکڑیں۔
پھر ان پیسوں کو تقسیم کیا جاتا ابو کے حصے میں فی مہینہ پچاس ہزار سے ساٹھ ہزار
آتا ان پیسوں سے ابو نے گھر بنایا، گاڑی خریدی اور کیبل کا کاروبار شروع کیا۔ (۱)یہ پیسے جو ابو نے لیے او رگھر وغیرہ بنایا
یہ پیسے حرام ہیں یا حرام نہیں؟ (۲)کیا
ابو اپنا گھر مجھے انتہائی کم پیسوں میں بیچ دیں اور اپنا کیبل کا کاروبار اور گاڑی
سب انتہائی کم قیمت پر بیچیں اور کیبل کو تو میں چلاؤں باقی کیا گھر اور گاڑی حلال
ہوسکتے ہیں؟ یعنی مارکیٹ کی قیمت کے اعتبار سے ہمارے گھر کی مالیت پچاس لاکھ ہے
گاڑی کی چھ لاکھ ہے اور کیبل کی چھ لاکھ ہے۔ اب انتہائی کم رقم یعنی کتنے میں میں یہ
چیزیں خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ (۳)پھر یہ
گاڑی اور گھر اپنے ابو کو تحفہ کردوں کیا ان مسئلوں کا کوئی حل ہوسکتاہے؟ والسلام
كسی جگہ خرچ كرنے كی شرط پر ووٹ دینا؟
1633 مناظرمیرے سسرال والوں کی کمائی مشکوک ہے۔ کیا میں وہاں کھانا کھا سکتا ہوں، اس حالت میں کہ کچھ تحفہ لے کر جاؤں کھانے کی قیمت ادا کرنے کی نیت سے یا پھر ان کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کردوں؟ اس طرح کسی شخص نے شادی کی دعوت دی ہے جس کی کمائی حرام ہے کیا اس کے وہاں بھی کچھ دے کر کھانا کھایا جاسکتا ہے جیسے عام رواج ہے تحفہ وغیرہ دینے کا؟
7268 مناظر