• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29328

    عنوان: کیا پکچر کی سوفٹ فارم حرام ہے یا حلال ؟ سوفٹ فارم سے مرادیہ ہے کہ تصویر کاغذ پر نہ ہو بلکہ کسی ڈیجٹل کیمرہ میں ہو یا پھر موبائل میں ہو یا ویڈیو ہو؟آجکل علمائے کرام کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں ۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: کیا پکچر کی سوفٹ فارم حرام ہے یا حلال ؟ سوفٹ فارم سے مرادیہ ہے کہ تصویر کاغذ پر نہ ہو بلکہ کسی ڈیجٹل کیمرہ میں ہو یا پھر موبائل میں ہو یا ویڈیو ہو؟آجکل علمائے کرام کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں ۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 29328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 250=123-2/1432

    پکچر کی سافٹ فارم دیکھنا جائز نہیں ذی روح کی تصویر خواہ ڈیجیٹل کیمرہ میں، ہو یا موبائل میں اسے دیکھنا اور رکھنا دونوں درست نہیں ہے، تصویر کی حرمت کی احادیث تقریباً متواتر المعنی ہیں جنانچہ بخاری شریف میں ہے: ”إن عائشة حدثتہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم لم یکن یترک في بیتہ شیئًا فیہ تصالیب إلا نقضہ (۲-۸۸۰) اسی طرح دوسری جگہ ہے: ”قال دَخَلْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَةَ دَارًا بِالْمَدِینَةِ فَرَأَھا أَعْلاَہَا مُصَوِّرًا یُصَوِّرُ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ- صلی اللہ علیہ وسلم- یَقُولُ: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَہَبَ یَخْلُقُ کَخَلْقِی، فَلْیَخْلُقُوا حَبَّةً، وَلْیَخْلُقُوا ذَرَّة“ ان تمام احادیث کے ہوتے ہوئے تصویر موبائل یا ڈیجیٹل کیمرہ سے کھینچنا ناجائز ہے، اسی طرح اس کا دیکھنا ناجائز ہے، علمائے کرام کی جو ویڈیوز آتی ہیں وہ بھی اسی میں شامل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند