متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 29174
جواب نمبر: 29174
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 219=219-2/1432
جب گوشت حلال ہے اورغیرمسلم باورچی آپ کے سامنے آپ کی موجودگی میں سالن بناتا ہے یا غائبانے میں بناتا ہے لیکن اس بات کا پوری طرح اطمینان ہے کہ اس میں کسی حرام شی کی آمیزش نہیں کرے گا تو محض اس وجہ سے اس سالن پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا کہ اسے غیرمسلم نے بنایا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند