• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28954

    عنوان: آئندہ مہینہ میں37/ سال کی ہوجاؤں گی۔ ساڑھے نو سال قبل میری شادی ہوئی تھی ۔ میں پاکستان سے ہوں ، لیکن میں نے ایک بنگالی سے شادی کی ہے ۔ میرا ایک سات سالہ بیٹا ہے۔ اب میں دوسرا بچہ چاہتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ پھر میرا ایک بیٹا ہو اور ہر چیز نارمل ہو۔ ہم نے دوسرے بچہ کی کبھی تمنا نہیں کی تھی ، اس لیے کہ پہلی ولادت میں کافی پریشانی ہوگئی تھی۔ ولادت کے صرف تین دن بعد ہی مجھے بہت ہی لوز موشن ہوگیاتھا ، تقریبا چاربرسوں تک میں اس میں مبتلاء رہی، کسی دوائی سے فائدہ نہیں ہورہا تھا۔ نیز حمل سے قبل میرے شوہر کی ملازمت جاتی رہی اور تقریبا ڈھائی سال تک بے روزگاررہے ، اس کو اسکوزفرینیہ(ذہنی عدم توازن) بیماری ہوگئی تھی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ یکے بعد دیگرے ہم پر پریشانیاں آتی رہیں ، جن کی وجہ سے ہم دوسرابچہ نہیں چاہتے تھے۔ جہاں تک ملازمت کی بات ہے تو وہ اب بھی بے روزگارہے۔ میں جاننا چاہوں گی کہ کیاہم دوسرے بچے کے لیے آگے بڑھیں، 2011/میں اس کی امید کرتے ہیں، ان شاء اللہ۔ بہتر حالات، رزق حلال اور بیٹا کے لیے میں کیا دعا پڑھ سکتی ہوں ؟ ۔ آپ نے پہلی ہی ایک بتائی ہے ، اس سے فائدہ ہورہا ہے ، اور جلد ہی ملازمت ملنے کی خبر سنیں گے، ان شاء اللہ۔براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا پڑھوں اور کیا کروں؟ 

    سوال: آئندہ مہینہ میں37/ سال کی ہوجاؤں گی۔ ساڑھے نو سال قبل میری شادی ہوئی تھی ۔ میں پاکستان سے ہوں ، لیکن میں نے ایک بنگالی سے شادی کی ہے ۔ میرا ایک سات سالہ بیٹا ہے۔ اب میں دوسرا بچہ چاہتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ پھر میرا ایک بیٹا ہو اور ہر چیز نارمل ہو۔ ہم نے دوسرے بچہ کی کبھی تمنا نہیں کی تھی ، اس لیے کہ پہلی ولادت میں کافی پریشانی ہوگئی تھی۔ ولادت کے صرف تین دن بعد ہی مجھے بہت ہی لوز موشن ہوگیاتھا ، تقریبا چاربرسوں تک میں اس میں مبتلاء رہی، کسی دوائی سے فائدہ نہیں ہورہا تھا۔ نیز حمل سے قبل میرے شوہر کی ملازمت جاتی رہی اور تقریبا ڈھائی سال تک بے روزگاررہے ، اس کو اسکوزفرینیہ(ذہنی عدم توازن) بیماری ہوگئی تھی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ یکے بعد دیگرے ہم پر پریشانیاں آتی رہیں ، جن کی وجہ سے ہم دوسرابچہ نہیں چاہتے تھے۔ جہاں تک ملازمت کی بات ہے تو وہ اب بھی بے روزگارہے۔ میں جاننا چاہوں گی کہ کیاہم دوسرے بچے کے لیے آگے بڑھیں، 2011/میں اس کی امید کرتے ہیں، ان شاء اللہ۔ بہتر حالات، رزق حلال اور بیٹا کے لیے میں کیا دعا پڑھ سکتی ہوں ؟ ۔ آپ نے پہلی ہی ایک بتائی ہے ، اس سے فائدہ ہورہا ہے ، اور جلد ہی ملازمت ملنے کی خبر سنیں گے، ان شاء اللہ۔براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا پڑھوں اور کیا کروں؟ 

    جواب نمبر: 28954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 238=94-2/1432

    جب ایک لڑکا موجود ہے تو اعلیٰ بات آپ لوگوں کے حق میں یہ ہے کہ راضی برضا رہیں اور مانع حمل کوئی تدبیر اختیار نہ کریں، اللہ کی مرضی پر چھوڑدیں، لڑکا آپکے حق میں بہتر ہوگا تو عطا ہوگا لڑکی بہتر ہوگی تو وہ عطا ہوگی، دونوں کو عطائے الٰہی سمجھ کر دل وجان سے قبول کرنے کے لیے تیار رہیں اور اس دعا کا ورد رکھیں یا حي یا قیوم برحمتک أستغیث۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند