• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 287

    عنوان: میرے دوستوں اور ہم پیشہ لوگوں میں عموماً ہندو اور سکھ ہیں‏، ان کا پرساد / دعوت وغیرہ قبول کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں ایک انجینئر ہوں اورسنگاپور میں ماسٹرس لیول کا کورس کررہا ہوں۔ میرے دوستوں اور ہم پیشہ لوگوں میں عموماً ہندو اور سکھ ہیں۔ وہ کبھی کبھی مجھے پرساد کی پیشکش کرتے ہیں اور مجھ سے گردوارہ میں جانے اور لنگر میں کھانا کھانے کے لیے کہتے ہیں۔ میں ان کا پرساد یہ سوچ کر لے لیا کرتاہوں کہ یہ ایک مٹھائی ہے اور ان کے لنگر میں اس نیت سے چلاجاتا ہوں کہ یہ سکھ بھائیوں کی دعوت و میزبانی ہے۔ نیز، غیر مسلمین کے ساتھ رہتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے بچ پانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ براہ کرم، شریعت کے حکم سے مجھے مطلع فرمائیں، کیا درج بالا نیت سے پرساد لینا، گردوارہ جانا اور لنگر کھانا جائز ہے یا ناجائز؟ والسلام

    جواب نمبر: 287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 400/هـ=599/هـ)

     

    وہ پرساد یا لنگر کا کھانا فی نفسہ حرام نہیں ہوتا وہ لوگ از خود دیدیں تو لے کر کھالینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند