• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28613

    عنوان: مولاسیس (گنے کے رس) کے کاروبار کے سلسلے میں سوال ہے۔ گنے کی فیکٹری سے نکلنے والا مولاسیس شراب بنانے والی کمپنیاں خریدتی ہیں، میں صرف اس کمپنی میں جڑنا یا پیسہ لگانا چاہتاہوں جو گنے کی فیکٹری سے مولا سیس خریدکر شراب بنانے والی کمپنی کو بیچتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنائی فرمائیں۔ 

    سوال: مولاسیس (گنے کے رس) کے کاروبار کے سلسلے میں سوال ہے۔ گنے کی فیکٹری سے نکلنے والا مولاسیس شراب بنانے والی کمپنیاں خریدتی ہیں، میں صرف اس کمپنی میں جڑنا یا پیسہ لگانا چاہتاہوں جو گنے کی فیکٹری سے مولا سیس خریدکر شراب بنانے والی کمپنی کو بیچتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 28613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 51=38-2/1432

    آپ مذکورہ بالا کمپنی سے جڑسکتے ہیں، البتہ نہ جڑنا اور اس سے بچنا ہی احوط ہے، کیوں کہ اس میں بھی ایک قسم کا تعاون علی الاثم (گناہ پر تعاون) ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند