• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2833

    عنوان: کیا دلیل ہے کہ اسلام میں گانا حرام ہے؟

    سوال:

    ہم کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ اسلام میں گانا حرام ہے؟ براہ کرم مجھے کتاب، جلد، صفحہ و حدیث نمبر فراہم کردیں، یہ میں ایک غیرمقلد کودکھانا چاہتا ہوں، اس کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی صحیح حدیث نہیں۔

    جواب نمبر: 2833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: / ب= 351/ ب

     

    گانا بجانا حرام ہے، موجب لعنت ہے، خسف، مسخ، زلزلہ وغیرہ جیسی شدید وعیدیں اس پر احادیث ِ مبارکہ میں وارد ہوئی ہیں اردو میں مستقلاً ایک رسالہ ہے المصابیح الغراء للوقایة عن عذاب الغناء (اردو) یہ رسالہ احسن الفتاویٰ کی آٹھویں حلد کاجزء ہے (ص:۳۷۸-۳۹۳) میں ہے گانا ، باجا سننا حرام ہے، اس سلسلہ میں بے شمار دلائل ہیں، ان میں قدرے رسالہ ہذا میں مذکور ہیں، یہ کتاب آپ کے یہاں پاکستان کے کتب خانوں میں عامة ملتی ہے، اس کو حاصل کرلیں اور وہ پورا رسالہ ہی اس غیرمقلد کو دکھلادیں، ان شاء اللہ اس کو بھی اور آپ کو بھی اس کے مطالعہ سے بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند