• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28322

    عنوان: سب سے پہلے مسنونہ سلام پیش کرتاہوں۔ نعت اورشعرخوانی اسلام میں ثابت ہے اوریہ اشعار کبھی حماسی اور کبھی جہادی ہیں۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ آج کل بعض لوگ یہ شعراورنعتیں ترنم کی ساتھھ کمپیوٹرکی ایک سافٹویرمیں یعنی ایڈوب فوٹوشاف ایڈیشن میں(Tone, Chorus) علاوہ کرتے ہیں اوریہ ٹون اور کورس ساونڈکی خوبصورتی کیلئے استعمال ہوجاتی ہے۔ کیایہ ٹون اورکورس موسیقی ہے؟ کیایہ نعت اورشعرٹون اورکورس کے ساتھھ سننااورپڑھناجایزہے؟ اخرمیں مستدعی ہوں کہ اپنے مصروف اوقات میں سے اس دینی مسئلہ کوحل فرمادیں گے۔ فتوی مدلل اورمفصل درکارہے آپ کے فتوی کا منتظر رہوں گا تاکہ اس الجھن سے نکل کرصراط مستقیم پاسکو۔ 

    سوال: سب سے پہلے مسنونہ سلام پیش کرتاہوں۔ نعت اورشعرخوانی اسلام میں ثابت ہے اوریہ اشعار کبھی حماسی اور کبھی جہادی ہیں۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ آج کل بعض لوگ یہ شعراورنعتیں ترنم کی ساتھھ کمپیوٹرکی ایک سافٹویرمیں یعنی ایڈوب فوٹوشاف ایڈیشن میں(Tone, Chorus) علاوہ کرتے ہیں اوریہ ٹون اور کورس ساونڈکی خوبصورتی کیلئے استعمال ہوجاتی ہے۔ کیایہ ٹون اورکورس موسیقی ہے؟ کیایہ نعت اورشعرٹون اورکورس کے ساتھھ سننااورپڑھناجایزہے؟ اخرمیں مستدعی ہوں کہ اپنے مصروف اوقات میں سے اس دینی مسئلہ کوحل فرمادیں گے۔ فتوی مدلل اورمفصل درکارہے آپ کے فتوی کا منتظر رہوں گا تاکہ اس الجھن سے نکل کرصراط مستقیم پاسکو۔ 

    جواب نمبر: 28322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 78=53-1/1432

    کمپیوٹر کے اس سافٹ ویر کا استعمالی درست ہے، شرط یہ ہے کہ جو شعر پڑھا جائے وہ غلط معافی پر نہ مشتمل ہو، گانے کے لہجے میں نہ پڑھا جائے، اگر پڑھنے والی عورت ہو تو مرد کا اس کو سننا مکروہ ہے، نیز اس میں ساز اور باجے کا استعمال نہ ہو، اور اگر ایڈوب فوٹوشاپ ایڈیشن میں ان باتوں میں سے کوئی بات پائی جاتی ہو، تو اس کا استعمال درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند