• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28208

    عنوان: میرے پاس ایسی سندیں ہیں جس کی بناء پر مجھے سرکاری نوکری مل سکتی ہے مگر رشوت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر میں رشوت نہ دوں تو دوسرے رشوت دے کر وہ جگہ پاجائیں گے جو صلاحیت میں کمزور ہیں تو کیا یہ جگہ چھوڑ دی جائے؟

    سوال: میرے پاس ایسی سندیں ہیں جس کی بناء پر مجھے سرکاری نوکری مل سکتی ہے مگر رشوت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر میں رشوت نہ دوں تو دوسرے رشوت دے کر وہ جگہ پاجائیں گے جو صلاحیت میں کمزور ہیں تو کیا یہ جگہ چھوڑ دی جائے؟

    جواب نمبر: 28208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 41=41-1/1432

    اگر دوسری جگہ بغیر رشوت کے مناسب ملازمت مل رہی ہو تو رشوت والی ملازمت کو ٹھکرادینے میں ہی سلامتی ہے، اور اگر بغیر رشوت کے نوکری کا حصول نہایت دشوار ہو اور معاشی تنگی کی وجہ سے مشقت کا سامنا ہو اور جس کام کی نوکری مل رہی ہے آپ اس کے اہل بھی ہیں، تو بحالت مجبوری رشوت دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند