• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28038

    عنوان: کیا میں دوائی کے طورپر گائے کا پیشاب استعمال کرسکتاہوں؟یہ حلال یا حرام؟

    سوال: کیا میں دوائی کے طورپر گائے کا پیشاب استعمال کرسکتاہوں؟یہ حلال یا حرام؟

    جواب نمبر: 28038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1878=543-1/1432

    گائے کے پیشاب کا استعمال بطور دوا کے کرنا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی مسلمان دین دار طبیب حاذق یہ تصدیق کردے کہ اس مرض کا علاج گائے کے پیشاب سے ہی ہوسکتا ہے، اس کے علاج کی کوئی اور جائز شکل نہیں ہے تو ایسی مجبوری کی صورت میں دواءً گائے کا پیشاب استعما ل کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند