• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 277

    عنوان:

    کیا آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اپنے عیسائی دوستوں کو ہیپی کرسمس یا ہیپی ایسٹر کہنا درست ہے؟

    سوال:

    کیا آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اپنے عیسائی دوستوں کو ہیپی کرسمس یا ہیپی ایسٹر کہنا (ان کے تہواروں پر مبارک باد دینا) درست ہے؟ اگر نہیں تو ہم ان کے تہواروں پر انھیں کس طرح مبارک باد دیں؟

    جواب نمبر: 277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 375/ب=373/ب)

     

    غیر قوموں کا تہوار اسلام کی نظر میں محمود اور پسندیدہ نہیں ہے، اس لیے اسلام کے ماننے والوں کا ایسے تہوار پر غیرمسلموں کو مبارکبادی دینا درست نہیں۔ اور نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند