• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2753

    عنوان: مشت زنی کیا ہے؟

    سوال:

    جب میں صبح اٹھتا ہوں تو عموما مشت زنی کی حا لت میں اپنے کو پاتاہوں، مجھے شک ہوتاہے کہ یہ مشت زنی ہے یا کچھ اور۔میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ مشت زنی کیا ہے؟کیا سونے کی حالت میں یہ ہاتھ سے لطف اندوزی کرناہے؟ یا یہ صرف خروج منی ہے؟ میں اس سے توبہ کرنا چاہتاہوں ۔ برائے کرم، اس سے بچنے کے لیے ترکیب بتائیں؟

    جواب نمبر: 2753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 123/ ل= 124/ ل

     

    بیداری کی حالت میں عضو تناسل کو ہاتھ میں لے کر حرکت دینا جس سے انزال ہوجائے یہ مشت زنی ہے جوکہ حرام ہے، آپ جو اپنے احوال بیان کررہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ سونے میں آپ کو بدخوابی ہوتی ہے جس سے یہ کیفیت آپ کی رہتی ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں، آپ سونے سے پہلے آیت الکرسی، سورہٴ کافرون، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس پڑھ کر تمام بدن پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند