• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 27299

    عنوان: (۱) کیا حکیم غیر محرم عورت کی نبض شناسی کرسکتاہے؟(۲) بازار میں بہت سی عورتیں بے پردہ ہوتی ہیں، حجاب نہیں کرتی ہیں یعنی وہ اپنے چہرے کپڑے سے نہیں ڈانپتی ہیں اور ہمیں اپنے مال کی کوائلٹی اور ریٹ وغیرہ بتانے کے لیے ان کی طرف دیکھ کر بتانا پڑتاہے ، کیا اس صورت میں ہم ان کی طرف دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو کس طرح دکانداری کریں؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ 

    سوال: (۱) کیا حکیم غیر محرم عورت کی نبض شناسی کرسکتاہے؟(۲) بازار میں بہت سی عورتیں بے پردہ ہوتی ہیں، حجاب نہیں کرتی ہیں یعنی وہ اپنے چہرے کپڑے سے نہیں ڈانپتی ہیں اور ہمیں اپنے مال کی کوائلٹی اور ریٹ وغیرہ بتانے کے لیے ان کی طرف دیکھ کر بتانا پڑتاہے ، کیا اس صورت میں ہم ان کی طرف دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو کس طرح دکانداری کریں؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 27299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1777=1290-12/1431

    (۱) اگر حکیم کے لیے غیرمحرم عورت کی نبض دیکھے بغیر چارہ نہ ہو تو مجبوری میں دیکھ سکتا ہے، البتہ حکیم کوایسے وقت میں حتی الوصع غلط نیت سے ہاتھ پکڑنے سے بچنا چاہیے، اور اللہ کا خوف دل میں رکھنا چاہیے۔
    (۲) عورت کا چہرہ محل شہوت ومحل فتنہ ہے، اسی لیے علماء نے غیر محرم مردوں کے سامنے عورت کو چہرہ کھولنے سے منع کیا ہے، اور نگاہ نیچی رکھنے کاحکم مردو عورت دونوں کے لیے قرآن میں موجود ہے۔ یہ حکم دوکاندار کو بھی شامل ہے، بدنظری سخت گناہ ہے اس سے آنکھ اور دل دونوں گندے ہوجاتے ہیں۔ اس لیے دوکاندار کو بھی یہی چاہیے، ایسے وقت میں نگاہ نیچی رکھتے ہوئے بات کرے، اگر اتفاقاً چہرہ پر نظر پڑجائے تو ممکن ہے کہ وبال نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند