• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26723

    عنوان: میر ی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، اللہ نے مجھے دو بیٹی سے بھی نواز ہے، لیکن دونوں بیٹی آپریشن سے ہوا ہے۔ میری پہلی بیٹی تین سال کی ہے اور دوسری سات مہینہ کی ہے۔ اب ہم لوگ چاہتے ہیں کہ اب نس بندی کی جائے؟ کیوں کہ بیوی کی صحت کے لئے اچھا ہوگا تو کیا اس حالت میں کوپرٹی کا استعمال کرنا مناسب رہے گا یا نہیں؟ براہ کرم، شریعت کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میر ی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، اللہ نے مجھے دو بیٹی سے بھی نواز ہے، لیکن دونوں بیٹی آپریشن سے ہوا ہے۔ میری پہلی بیٹی تین سال کی ہے اور دوسری سات مہینہ کی ہے۔ اب ہم لوگ چاہتے ہیں کہ اب نس بندی کی جائے؟ کیوں کہ بیوی کی صحت کے لئے اچھا ہوگا تو کیا اس حالت میں کوپرٹی کا استعمال کرنا مناسب رہے گا یا نہیں؟ براہ کرم، شریعت کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 26723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1871=1494-11/1431

    نس بندی کرنا جس سے ہمیشہ کے لیے توالد وتناسل کا سلسلہ ختم ہوجائے، شرعاً جائز نہیں۔ البتہ کنڈوم، کاپر ٹی وغیرہ کا استعمال عارضی طور پر کچھ دنوں کے لیے کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ وہ صحت مند ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند