• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26332

    عنوان: میں سات ہفتے کے حمل سے ہوں، ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ، ٹیسٹ میں پوزیٹوآیاجس سے بچہ ذہنی اور جسمانی طورپر کافی متأثر ہوسکتاہے، ڈاکٹروں نے فوری اسقاط کرانے کا مشورہ دیاہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ 

    سوال: میں سات ہفتے کے حمل سے ہوں، ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ، ٹیسٹ میں پوزیٹوآیاجس سے بچہ ذہنی اور جسمانی طورپر کافی متأثر ہوسکتاہے، ڈاکٹروں نے فوری اسقاط کرانے کا مشورہ دیاہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 26332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1600=1229-11/1431

    دوسرے مسلمان دین دار ڈاکٹروں سے بھی مشورہ کرلیں۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور دعا بھی کرتی رہیں، ان شاء اللہ ہرطرح کے شر سے حفاظت رہے گی، اگر یہ وظیفہ پڑھ لیا کریں تو اور بہتر ہوگا۔ بعد نماز عشاء یَا لَطِیْفُ گیارہ سو گیارہ مرتبہ (یعنی گیارہ تسبیح اور گیارہ دانے) اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر پھر دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند