• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 25541

    عنوان: (۱)طوطا کا گھر میں رکھنا کیسا ہے؟ (۲)اسلام میں کتنی داڑھی رکھنا سنت ہے؟ حوالہ کے ساتھ جوا ب بھیجیں۔ او راس کے نہ رکھنے سے کیا گناہ ملے گا اس کو بھی بیان کردیں۔ 

    سوال: (۱)طوطا کا گھر میں رکھنا کیسا ہے؟ (۲)اسلام میں کتنی داڑھی رکھنا سنت ہے؟ حوالہ کے ساتھ جوا ب بھیجیں۔ او راس کے نہ رکھنے سے کیا گناہ ملے گا اس کو بھی بیان کردیں۔ 

    جواب نمبر: 25541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2284=1477-10/1431

    (۱) جائز ہے۔
    (۲) ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، اس سے کم رکھنے کی خاطر کترنا ناجائز اور گناہِ کبیرہ ہے، مونڈنا یا مونڈوانا حرام ہے، مونڈنے یا مقدار واجب سے کم رکھنے میں اللہ ورسول کی ناراضگی ہے، بخاری شریف، مسلم شریف، فتاویٰ شامی وغیرہ میں تفصیلات ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند