• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 25198

    عنوان: میں پانچ سال کے لیے ورک پرمٹ پر کوریا آیا ہوں۔ پانچ سال کے بعد (ورک پرمٹ کے ختم ہونے کے بعد) میں اپنے ملک واپس نہیں گیا۔ اور اب کوریا میں میرا قیام غیر قانونی ہے اور میں اب بھی پیسہ کما رہا ہوں۔ کیا یہ پیسہ (جو کہ غیر قانونی قیام کے دوران کمایا گیاہے ) حرام ہے یا حلال ہے؟ اسلامی تعلیم کے مطابق میرے غیر قانونی قیام کا کیا حکم ہے؟ اسلامی تعلیم کے مطابق کاغذی شادی کا کیا حکم ہے؟ 

    سوال: میں پانچ سال کے لیے ورک پرمٹ پر کوریا آیا ہوں۔ پانچ سال کے بعد (ورک پرمٹ کے ختم ہونے کے بعد) میں اپنے ملک واپس نہیں گیا۔ اور اب کوریا میں میرا قیام غیر قانونی ہے اور میں اب بھی پیسہ کما رہا ہوں۔ کیا یہ پیسہ (جو کہ غیر قانونی قیام کے دوران کمایا گیاہے ) حرام ہے یا حلال ہے؟ اسلامی تعلیم کے مطابق میرے غیر قانونی قیام کا کیا حکم ہے؟ اسلامی تعلیم کے مطابق کاغذی شادی کا کیا حکم ہے؟ 

    جواب نمبر: 25198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1439=1022-9/1431

    اگر آپ جائز ذریعہ آمدنی سے رقم کمارہے ہیں تو آپ کی آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے، آمدنی حلال ہے، البتہ کسی ملک میں غیرقانونی طریقہ پر رہنا جس سے عزت و آبرو کا خطرہ ہو جائز نہیں۔ 
    (۲) صرف کاغذی شادی جس میں باقاعدہ طور پر کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول نہ ہو شرعاً معتبر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند