• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 25136

    عنوان: شطرنج کھیلنا کیساہے اگر جوا لگاکرنہ کھیلاجائے؟ اور اسلام صرف شطرنج کو ہی ناپسند کرتاہے یا باقی کھیلوں کو بھی؟

    سوال: شطرنج کھیلنا کیساہے اگر جوا لگاکرنہ کھیلاجائے؟ اور اسلام صرف شطرنج کو ہی ناپسند کرتاہے یا باقی کھیلوں کو بھی؟

    جواب نمبر: 25136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1655=1300-9/1431

    کل لہوٍ حرام یعنی ہرلہو ولعب حرام ہے، شطرنج کھیلنا بھی لہو ولعب میں داخل ہے، اس میں باقاعدہ ہار جیت بھی ہوتی ہے، ہارجیت ہو تو یہ جوا میں داخل ہوکر حرام ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند