• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24994

    عنوان: جس اسپیکر میں سے گانے اور موزک و دیگر خرافات سنے جاتے ہوں اس میں ہم قرآن پاک کو سن سکتے ہیں ؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: جس اسپیکر میں سے گانے اور موزک و دیگر خرافات سنے جاتے ہوں اس میں ہم قرآن پاک کو سن سکتے ہیں ؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1343=1067-10/1431

    اسپیکر آواز کے ابلاغ کا آلہ ہے، لہٰذا اس کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں، خواہ دوسرے وقت اس سے حرام آواز کا ابلاغ کیا جائے۔ حکم محکی عنہ (جو آواز پہنچائی جارہی ہے) سے متعلق ہوگا، اگر اچھی بات (جائز کلام) کا ابلاغ ہے تو جائز ہے، ممنوع کلام (گانا میوزک) کا ابلاغ ہے تو گناہ ہے۔(مستفاد امدادا الفتاوی، ج:۱/ص:۲۴۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند