• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24916

    عنوان: آج کل عورتیں کاسمیٹک جیس فیئر اینڈ لولی، پونڈس، بوٹی، ویسلین لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں جب کہ اس طرح کے کوزمیٹک کو بنانے کے لیے الکوحل کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔کیا ہم ایسے کوزمیٹک کا استعمال کرسکتے ہیں جس کے اجزاء میں میں الکوحل بھی ہو؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: آج کل عورتیں کاسمیٹک جیس فیئر اینڈ لولی، پونڈس، بوٹی، ویسلین لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں جب کہ اس طرح کے کوزمیٹک کو بنانے کے لیے الکوحل کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔کیا ہم ایسے کوزمیٹک کا استعمال کرسکتے ہیں جس کے اجزاء میں میں الکوحل بھی ہو؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1322=1322-9/1431

    اگر الکوحل حرام اشیاء (یعنی خمور اربعہ) سے تیار شدہ نہ ہو جیسا کہ ہندوستان میں عموماً گیہوں، آلو وغیرہ مباح اشیاء سے بنایا جاتا ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے، اور اگر حرام ونجس سے تیار شدہ ہو جیسا کہ عموماً مغربی ملکوں سے تیار ہوکر آتا ہے، تو ایسا الکوحل ناجائز ہے اور جس کاسمیٹک میں ایسا الکوحل شامل ہو اس کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند