• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24812

    عنوان: کیا بینک میں کام کرنا حرام ہے؟

    سوال: کیا بینک میں کام کرنا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 24812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1548=1207-9/1431

    بینک میں سودی حساب لکھنا حرام ہے، حدیث پاک میں سودی حساب لکھنے والوں پر، سود کھانے کھلانے والوں پر، سودی گواہی دینے والوں پر لعنت آئی ہے۔ اگر ان کے علاوہ کوئی اور کام ہے تو اس کی نوکری کی گنجائش ہے،مگر مسلمان آدمی کو جہاں تک ہوسکے احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ بینک میں زیادہ تر کاروبار سودی ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند