• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24205

    عنوان: میں پونے میں رہتا ہوں، ہماری مسجد کے ٹرسٹ نے اپنی زمین ایک اشتہاری کمپنی کو کرایہ پر دی ہے۔ کمپنی نے اس پر ایک اشتہار دیاہے ، کیا کرایہ لینا درست ہے جب کہ اشتہاری کمپنی فلیکس بورڈ استعمال کررہی ہے جس میں بہت سی تصاویر اور فوٹو ہوتی ہیں؟

    سوال: میں پونے میں رہتا ہوں، ہماری مسجد کے ٹرسٹ نے اپنی زمین ایک اشتہاری کمپنی کو کرایہ پر دی ہے۔ کمپنی نے اس پر ایک اشتہار دیاہے ، کیا کرایہ لینا درست ہے جب کہ اشتہاری کمپنی فلیکس بورڈ استعمال کررہی ہے جس میں بہت سی تصاویر اور فوٹو ہوتی ہیں؟

    جواب نمبر: 24205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1227=921-8/1431

    اپنی زمین ایسی کمپنی کو کرایہ پر دینا مناسب نہیں، تاہم کرایہ کی رقم پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند