• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2416

    عنوان:

    مسلمانوں کے کیکڑا یا جھینگا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    مسلمانوں کے کیکڑا یا جھینگا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 833/ ج= 833/ج

     

    احناف کے نزدیک دریائی جانوروں میں مچھلی کے علاوہ کوئی جانور حلال نہیں، اور کیکڑا مچھلی نہیں ہے اس لیے اس کا کھانا جائز نہیں۔ اور جھینگا مچھلی ہے یا نہیں اس میں محققین اور اکابر اہل فتویٰ کا اختلاف ہے، بعض اسے مچھلی کی قسم مان کر حلال کہتے ہیں، اور بعض کہتے ہیں کہ یہ مچھلی نہیں ہے اس کا کھانا حلال نہیں؛ اس لیے اس میں تشدد برتنا ٹھیک نہیں ویسے نہ کھانا احوط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند