• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2356

    عنوان:

    میں ایك لڑكے سے محبت كرتی ہوں ‏، اس سے میرا كوئی ناجائز یا جنسی رجحان نہیں‏، بھولنے كی كوشش كرتی ہوں‏، بھول نہیں پارہی ہوں ‏، میں كیا كروں؟

    سوال:

    معذرت کے ساتھ عر ض یہ ہے کہ میں ایک لڑکا سے محبت کرتی ہوں ، اس کے تئیں میر ا کو ئی ناجائز یا جنسی رجحان نہیں ہے، میں اسے بھائی کی طرح مانتی ہوں، میں اسے بھول نہیں سکتی ہوں، میں نے اسے بھولنے کی بہت کوششیں کیں، لیکن سب بے فائدہ۔ اب اس کی داڑھی نکل آئی ہے۔ بر اہ کرم، اس بارے میں میر ی رہ نمائی فر مائیں۔

    جواب نمبر: 2356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 936/ د= 893/ د

     

    اجنبی لڑکے اور لڑکی جب بالغ ہوجائیں تو ایک دوسرے سے پردہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے اور آپس میں بات چیت کرنا یا ملاقات کرنا بھی منع ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو اس اجنبی لڑکے سے پردہ کرنا چاہیے۔ اس کے سامنے آنے یا بات چیت اور ملاقات کرنے سے پرہیزکرنا چاہیے اور اپنے خیالات کو اس کی طرف جانے سے بھی روکنا چاہیے۔ یہ احتیاطی تدابیر آپ کرلیں جو شریعت کا حکم ہے اور اِس کے کرنے میں جو آپ کی طبیعت پر گرانی ہوگی اور دل تکلیف محسوس کرے گا اس پر ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو اجر و ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند