• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23488

    عنوان: ٹی وی ، کمپیوٹرو دیگر آلات جن سے تصاویر اور موسیقی عام رہی ہیں، کیا ان کے رکھنے کی شریعت میں اجازت ہے؟

    سوال: ٹی وی ، کمپیوٹرو دیگر آلات جن سے تصاویر اور موسیقی عام رہی ہیں، کیا ان کے رکھنے کی شریعت میں اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 23488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1047=777-7/1431

    ٹی وی موجودہ دور میں آلہٴ لہو ولعب بن گیا ہے، اس لیے ٹی وی رکھنا جائز نہیں۔ البتہ کمپیوٹر کا نظام چونکہ چَلانے والے کے ہاتھ میں ہوتا ہے اس لیے جائز استعمال کے لیے اس کو رکھنے کی اجازت ہے، اس کا ناجائز استعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند