• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23457

    عنوان: میں نیپال کے مینرل واٹر کمپنی میں منیجر ہوں، یہاں کے تہوار میں میرے اسٹاف کے گھروالے اکثر ٹیکہ لگادیتے ہیں، میں ان کو منع نہیں کرپاتاہوں، کیوں کہ وہ میرے باپ، ماں کی عمر کے ہوتے ہیں یا پھر اسٹاف ہوتے ہیں۔ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میں نیپال کے مینرل واٹر کمپنی میں منیجر ہوں، یہاں کے تہوار میں میرے اسٹاف کے گھروالے اکثر ٹیکہ لگادیتے ہیں، میں ان کو منع نہیں کرپاتاہوں، کیوں کہ وہ میرے باپ، ماں کی عمر کے ہوتے ہیں یا پھر اسٹاف ہوتے ہیں۔ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 23457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1334=1334-9/1431

    غیرمسلم کے مذہبی تہواروں اور ہندوانہ رسومات میں شرکت درست نہیں ہے، آپ بالقصد اور برضا ورغبت ٹیکہ نہ لگوایا کیجیے، لیکن ہوسکے تو اس دن چھٹی لے کر کہیں چلے جایا کیجیے یا بچنے کی کوئی اور مناسب تدبیر ہو تو اسے اختیار کرلیا کیجیے، حتی الامکان احتراز کی کوشش کیجیے: وَمَنْ یَّتَّقِ اللّہَ یَجْعَلْ لَّہ مَخْرَجًا (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند