• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23442

    عنوان:  کیا عورت بازار یا شاپنگ سینٹر میں جاسکتی ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کا سامان خردیں؟ (۲) کیا وہ دینی مجلس میں شریک ہوسکتی ہیں؟ (۳) کیا عورت ذکر کی مجلس میں شامل ہوسکتی ہے جو کسی طرح کی بدعت سے آزاد ہو؟

    سوال:  کیا عورت بازار یا شاپنگ سینٹر میں جاسکتی ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کا سامان خردیں؟ (۲) کیا وہ دینی مجلس میں شریک ہوسکتی ہیں؟ (۳) کیا عورت ذکر کی مجلس میں شامل ہوسکتی ہے جو کسی طرح کی بدعت سے آزاد ہو؟

    جواب نمبر: 23442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1013=798-7/1431

    محرم مرد (شوہر بھائی) یا نوکر نہ ہو تو بوقت ضرورت پردہ کے اہتمام کے ساتھ جانے کی گنجاش ہے: لیس للنساء في الخروج نصیب إلا مضرة․
    (۲) پردہ کے اہتمام کے ساتھ جب کہ کسی فتنہ کا اندیشہ بھی نہ ہو جاسکتی ہے۔
    (۳) ذکر کی مجلس سے مراد کیا ہے اس کی پوری تشریح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند