• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23392

    عنوان: ہمیں اولاد نہیں ہے، ڈاکٹر نے بتا یاہے کہ اگر آ پ دونوں میاں بیوی اپنے اپنے جراثیم دیں تو ہم اس کو پہلے باہر رکھ کر میل کھلائیں گے ، پھر 36/ گھنٹے بعد اس کو بچہ دانی میں داخل کریں گے اور اس طرح حمل ٹھہر جائے گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    سوال: ہمیں اولاد نہیں ہے، ڈاکٹر نے بتا یاہے کہ اگر آ پ دونوں میاں بیوی اپنے اپنے جراثیم دیں تو ہم اس کو پہلے باہر رکھ کر میل کھلائیں گے ، پھر 36/ گھنٹے بعد اس کو بچہ دانی میں داخل کریں گے اور اس طرح حمل ٹھہر جائے گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 23392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1164=954-7/1431

    یہ غیرفطری اور بے حیائی کا طریقہ ہے، اولاد دینے والا صرف اللہ ہے، وہ جس کو چاہے صاحبِ اولاد بنائے اور جس کو چاہے اولاد سے محروم رکھے۔ اس کے باوجود اگر کسی نے یہ غیرفطری طریقہ اختیار کرلیا اور حمل ٹھہرگیا تو وہ اسی کا لڑکا کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند