• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 23360

    عنوان: میر انام محمد حاذق علی ہے، میں بہار شریف کا باشندہ ہوں، پچھلے ڈھائی سال سے میں دبئی میں نوکری کررہا ہوں، یہ نوکری مجھے ایک دوست کے ذریعہ ملی ہے۔اس نوکری کو حاصل کرنے کے لیے جو اسناد میں نے کمپنی کو دکھا ئے ہیں وہ جعلی ہیں، یہ بات میرے دوست کو معلوم تھی، جس کے ذریعہ مجھے نوکری ملی ہے وہ بھی اسی کمپنی میں کام کررہا تھا۔ نوکری کے دوران کمپنی کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوئی بلکہ میری کمپنی میرے کام سے خوش رہی اور اس دوران میری تنخواہ میں اضافہ بھی کیا گیا اور ایک بار مجھے بونس(عمدہ کارکردگی پر اضافی رقم یا انعام) بھی دیا گیا۔آئندہ نومبر میں کمپنی کے ساتھ میرا قرار (معاہدہ ) ختم ہونے جارہا ہے، لیکن میری کمپنی مزید معاہدے کرنے کے لیے اصرار رکررہی ہے، یہاں تک کہ میری تنخواہ میں اضافہ کرنے بات بھی کررہی ہے، میں اس کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں۔ 
    (۱) میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس ملازمت میں جو مجھے تنخواہ مل رہی ہے وہ کیسی ہے؟ (۲) مجھے اس کمپنی کے ساتھ مزید قرار کرنا چاہئے یا نہیں؟ اگر میں اپنے اسناد کی حقیقت کو کمپنی کے سامنے ظاہر کردوں تو مجھے خطرہ ہے کہ میرے دوست وغیرہ جن کے ذریعہ مجھے یہ نوکری ملی ہے ، وہ پریشانی میں نہ پڑ جائیں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:  میر انام محمد حاذق علی ہے، میں بہار شریف کا باشندہ ہوں، پچھلے ڈھائی سال سے میں دبئی میں نوکری کررہا ہوں، یہ نوکری مجھے ایک دوست کے ذریعہ ملی ہے۔اس نوکری کو حاصل کرنے کے لیے جو اسناد میں نے کمپنی کو دکھا ئے ہیں وہ جعلی ہیں، یہ بات میرے دوست کو معلوم تھی، جس کے ذریعہ مجھے نوکری ملی ہے وہ بھی اسی کمپنی میں کام کررہا تھا۔ نوکری کے دوران کمپنی کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوئی بلکہ میری کمپنی میرے کام سے خوش رہی اور اس دوران میری تنخواہ میں اضافہ بھی کیا گیا اور ایک بار مجھے بونس(عمدہ کارکردگی پر اضافی رقم یا انعام) بھی دیا گیا۔آئندہ نومبر میں کمپنی کے ساتھ میرا قرار (معاہدہ ) ختم ہونے جارہا ہے، لیکن میری کمپنی مزید معاہدے کرنے کے لیے اصرار رکررہی ہے، یہاں تک کہ میری تنخواہ میں اضافہ کرنے بات بھی کررہی ہے، میں اس کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں۔ 
    (۱) میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس ملازمت میں جو مجھے تنخواہ مل رہی ہے وہ کیسی ہے؟ (۲) مجھے اس کمپنی کے ساتھ مزید قرار کرنا چاہئے یا نہیں؟ اگر میں اپنے اسناد کی حقیقت کو کمپنی کے سامنے ظاہر کردوں تو مجھے خطرہ ہے کہ میرے دوست وغیرہ جن کے ذریعہ مجھے یہ نوکری ملی ہے ، وہ پریشانی میں نہ پڑ جائیں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 23360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1525=1132-8/1431

    (۱) جعلی کاغذات بنواکر پیش کرنا تو ناجائز ہے، گناہ ہوا یہ بات صرف آپ کے دوست کو معلوم تھی اور آپ کو کیا اس کا علم نہ تھا، ظاہر تو یہی ہے کہ آپ بھی جانتے تھے۔ بہرحال اس سے توبہ استغفار کرنا چاہیے، اگر آپ کمپنی کی طرف سے کارہائے مفوضہ صحیح انجام دے رہے ہیں کسی محذورِ شرعی کے مرتکب نہیں ہوئے تو آپ کو ملنے والی تنخواہ پر حرام ہونے کا حکم عائد نہ ہوگا۔
    (۲) ایسی مجبوری میں اظہار نہ کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند