• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21966

    عنوان:

    کیا ایسی سوفٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے جو انشورنس کمپنی کے لیے سوفٹ وئیر بناتی ہو؟

    سوال:

    کیا ایسی سوفٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے جو انشورنس کمپنی کے لیے سوفٹ وئیر بناتی ہو؟

    جواب نمبر: 21966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 716=716-5/1431

    سوفٹ ویئر کمپنی میں اگر آپ کا کام انشورنس کمپنی کے لیے سوفٹ ویئر بنانے کا ہے تو یہ کام کراہت سے خالی نہیں، مسلمان کو خالص حلال اور پاکیزہ ذریعہ معاش اختیار کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند