• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2192

    عنوان:

    کیا از روئے شریعت انکم ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے؟

    سوال:

    کیا از روئے شریعت انکم ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 2192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 485/ ل= 485/ ل

     

    عام مصلحت اورعمومی فائدہ کے لیے اگر حکومت رعایا پر کچھ روپئے مقرر کرلے تو اس کا دینا ضروری ہوتا ہے قال الزاہدي: فعلی ہذا ما یوٴخذ في خوارزم من العامة لإصلاح مسناة الجیحون أو للربض ونحوہ من مصالح العامة دَین واجب وحق مستحق لا یجوز الامتناع عن أدائہ ولیس بظلم (شرح منظومة بن وھبان: ۱/۸۹، ط: الوقف المدني الخیري) لیکن وہ ٹیکس اگر ظلماً لیے جاتے ہوں تواس کا ادا کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے، بلکہ ادا کرنے میں ایک قسم کی معصیت پر اعانت ہوتی ہے لکن في زماننا إنما توٴخذ أکثر النوائب بطریق الظلم وإذا تمکن من دفع الظلم عن نفسہ فھو خیر لہ (المصدر السابق: ۱/۸۸) البتہ اگر نہ دینے میں جان مال عزت و آبرو کا خطرہ ہو تو اس وقت ان کی حفاظت مقدم ہوتی ہے اور اس وقت اس کا ادا کرنا شرعاً بھی ضروری ہوجاتا ہے المسلم مامور بأن یدفع سبب الھلاک عن نفسہ (قواعد الفقہ: ۱۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند