• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21742

    عنوان:

    میں ایک کمپنی میں اکاؤنٹ کا کام کرتا ہوں، جو اپنی لائٹ اور دوسری اشیاء کرایہ پر فلم اور اشتہار کو دیتے ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرے لیے کام کرنا جائز ہے یا نہیں اور حلال روزی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں ایک کمپنی میں اکاؤنٹ کا کام کرتا ہوں، جو اپنی لائٹ اور دوسری اشیاء کرایہ پر فلم اور اشتہار کو دیتے ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرے لیے کام کرنا جائز ہے یا نہیں اور حلال روزی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 21742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 619=619-52/1431

    اگر آپ کا کام سودی حساب وکتاب کرنا یا ناجائز کاموں کی اکاوٴنٹنگ کرنا نہیں ہے اور کمپنی کا اصل کاروبار جائز اور اکثر آمدنی حلال پر مشتمل ہے تو آپ کے کام اور آمدنی پر حرام و ناجائز کا حکم نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند