• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2173

    عنوان:

    براہ کرم، بتائیں کہ عضو اور خون کاعطیہ دینا اسلام میں نظر میں درست ہے یا نہیں؟ حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسلام میں عضو کا عطیہ دینا صحیح ہے، اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟

    سوال:

    براہ کرم، بتائیں کہ عضو اور خون کاعطیہ دینا اسلام میں نظر میں درست ہے یا نہیں؟ حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسلام میں عضو کا عطیہ دینا صحیح ہے، اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟

    جواب نمبر: 2173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 550/ ل= 550/ل

    انسان اپنے بدن یا کسی عضو کا مالک نہیں ہے کہ اس میں آزادانہ تصرف کرلے اس لیے اس کے لیے اپنے کسی عضو یا خون کا عطیہ دینا ناجائز ہے: وإن قال لہ آخر: اقطع یدي وکلھا لایحل لأن لحم الإنسان لا یباح في الإضطرار لکرامتہ (شامي: ۹/۴۸۸، ط زکریا دیوبند) البتہ اگر کسی مریض کے ہلاکت کا اندیشہ ہو اور اس کی جان خطرہ میں ہو اور خون دینے سے جان بچ جانے کی توقع ہو یا تجربہ کار ماہر ڈاکٹر کی نظر میں خون دیئے بغیر صحت کا امکان نہ ہو تو ان حالات میں بقدر ضرورت خون دینا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند