• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21542

    عنوان:

    کیا آئی ٹی کمپنی میں کام کرنا درست ہے؟ اس میں بینکوں، انشورنس یا دوسرے حرام منصوبے کی سوفٹ وئیرکی تیار ی میں مدد کی جاتی ہے، آئی ٹی کمپنی برا ہ راست اس میں ملوث نہیں ہے ، لیکن اس میں کمپیوٹر سسٹم کو تیار میں مدد کی جاتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 631=477-5/1431

    آئی ٹی کمپنی چونکہ براہِ راست ان حرام منصوبوں میں ملوث نہیں ہے صرف سوفٹ ویئر کی تیاری میں مدد کرتی ہے، لہٰذا اس میں کام کرنا جائز ہے، لیکن اجتناب اولیٰ ہے: کا في الرد المحتار وجاز تعمیر کنیسة قال في الخانیة ولو آجر نفسہ لیعمل في الکنیسة ویعمرہا لا بأس بہ لأنہ لا معصیة في عین العمل (الرد المحتار، کتاب الحظر والإباحة: ۹/۵۶۲، زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند