متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 21511
میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر وں میں اذان دینے والی گھڑیاں موجود ہیں جو پابچوں وقت کی نمازوں کے لیے اذان ازخود دیتی ہیں، کیا ایسی اذان جو گھڑی ، یا فون یا کمپیوٹر سے نشر ہورہی ہو اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں؟ کیا ایسی گھڑیوں وغیرہ کی آواز بند کردینی چاہئے؟ کیوں کہ اکثر لوگ مختلف کاموں میں مصروف ہوتے ہیں، یا بچے شور کر رہے ہوتے ہیں، یا سب سے بڑی مصیبت ٹی وی چل رہا ہوتا ہے۔

جواب نمبر: 21511
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 711=499-5/1431
ایسی اذان جو گھڑی یا فون یا کمپیوٹر سے نشر ہورہی ہو اس کا جواب دینا مستحب نہیں۔
(۲) جی ہاں! ایسی گھڑیوں وغیرہ کی آواز بند کردینی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند