• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21308

    عنوان:

    میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیسٹ(عارضی) استاذ ہوں، مجھے تھوڑی رقم معاوضہ میں ملتی ہے، میں نے ماسٹر ڈگری(ایم اے) انجینئرنگ میں حاصل کی ہے۔ میرے پاس ایک جگہ میرٹھ (یوپی) سے کسی پرائیویٹ کالج سے آفر آیا کہ میں وہاں جاکے ایک فارم بھردوں کہ میں وہاں کے اس کالج میں ملازم ہوں ، کیوں یوجی سی کی ٹیم اساتذہ وغیرہ کی تعلیم چیک کرتی ہے پھر اسی اعتبار سے وہ اس کالج کو درجہ دیتی ہے۔ میں میرٹھ گیا اور میں نے وہاں کے ملازم ہونے کا فارم بھردیا حالانکہ میں وہاں کا ملازم نہیں ہوں۔ اور اس فارم بھرنے کے لیے کالج والوں نے مجھے کچھ رقم دی ہے معاوضہ کے طور پر، کیا شریعت کی نظر میں یہ رقممیرے لیے جائز ہے؟ اکثر پرائیویٹ کالج وغیرہ ایسا کرتے ہیں وہ یوجی سی والوں کو دیکھا تے ہیں کہ فلاں استاذ ہیں، انہوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ ہمارے یہاں ملازم ہیں، چیک کرنے کے وقت وہ جھوٹ بولتے ہیں، کہ وہ آج کل چھٹی پہ ہیں، یا کہیں سیمینار میں شریک ہونے کے لئے گئے ہیں، وغیرہ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 644=436-5/1431

    جب آپ اس کالج کے ملازم نہیں تھے تو آپ کے لیے جھوٹا فارم بھرکر رقم لینا جائز نہیں ہوا، آپ اس رقم کو واپس کردیں اور آئندہ اس سے اجتناب کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند