• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21243

    عنوان:

     میرا سوال ہلدی کے بارے میں ہے۔ دو دن پہلے مجھے بتایا گیا کہ گوبر سے ہلدی تیار کی جاتی ہے۔ میں نے انٹرنیٹ میں تلاش کیا۔ 17/02/2005 میں انگریزی روزنامہ ? دی ہندو? میں بھی یہ خبر چھپی تھی۔دوسری ویب سائٹ سے اس کی تصدیق ہوگئی ۔ میں آپ کو پوری تفصیلات بھیج سکتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ چونکہ میں نے گھرمیں ہلدی کا استعمال کرنا چھوڑدیا ہے۔ ان شاء اللہ، میں کبھی ایسا کھانا نہیں کھاؤں گا جس میں ہلدی کا استعمال کیا گیا ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 566=566-4/1431

    اخبارات وغیرہا کی خبریں حجّت شرعیہ نہیں ہیں، مذکورہ معاملے میں شرعی گواہوں کی شہادت ضروری ہے، جنھوں نے اپنی آنکھوں سے گوبر سے ہلدی تیار ہوتے ہوئے دیکھا ہو۔ شرعی شہادت وتحقیق کے بغیر ہلدی کے حرام ہونے کا فتویٰ نہیں دیا جاسکتا، آپ نے ہلدی کا استعمال چھوڑدیا ہے یہ احتیاط پر مبنی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند