• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21205

    عنوان:

    کیا گھر میں شطرنج کھیلنا منع ہے؟ اور کس طرح سے؟ اگر ہے تو اس کے نقصانات مہربانی کرکے بتائیں۔ میرے سسر اپنے ساتھیوں کے ساتھ بہت زیادہ گھر میں شطرنج کھیلتے ہیں، لیکن نماز کی بھی پابندی کرتے ہیں۔ کیا اس گھر میں نحوست آتی ہے، ہمارے کچن الگ الگ ہیں تو اگر یہ گناہ ہے کیا اس کا وبال ہم سب پر ہے؟ اس کی نجات کی صورت کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 477=477-5/1431

    جی ہاں! شطرنج کھیلنا منع ہے، چاہے گھر میں کھیلا جائے یا گھر کے باہر، وکرہ تحریمًا اللعب بالنرد وکذا الشطرنج (درمختار) اس میں مشغول ہونا لہو ولعب اور لایعنی کام ہے جو مسلمان کی شان نہیں، وقت کا ضیاع بھی ہے، شیطان کو خوش کرنا ہے اور گناہ کے کام سے نحوست بھی آتی ہے، آپ اپنے سسر کو حکمت ونرمی کے ساتھ سمجھادیں اور موقع مصلحت دیکھ کر گاہے گاہے شطرنج کی قباحت کو بیان کرتے رہیں اور گھر میں فضائل اعمال کی تعلیم شروع کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند