• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21173

    عنوان:

    وطن کے کے پرچم کو سلام دینا کیسا ہے؟ نیز جب قومی ترانہ گایا جاتا ہو تو کیا کھڑے ہونا جائز ہے؟

    سوال:

    وطن کے کے پرچم کو سلام دینا کیسا ہے؟ نیز جب قومی ترانہ گایا جاتا ہو تو کیا کھڑے ہونا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 21173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 741=569-4/1431

     

    شریعتِ مطہرہ میں سلام اورجوابِ سلام سے متعلق جو کچھ احکام وہدایات ہیں وہ پرچم کی سلامی پر لاگو نہیں ہوتے، بلکہ یہ تو ایک قومی مشترکہ عمل کے قبیل سے ہے، اگر قومی ترانہ کا مضمون درست ہو اور اس کے پڑھنے میں قانوناً کھڑا ہونا لازم ہو تو کھڑے ہوکر پڑھنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند