• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21148

    عنوان:

    میرا بیٹا آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اخراجات کے لیے ایک ہوٹل میں پارٹ ٹائم اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرتا ہے، کام کے دوران دوسرے حساب کتاب کے ساتھ شراب کا حساب بھی کرنا پڑتا ہے، یہ نوکری جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 640=518-4/1431

    ایسی جگہ نوکری کرنا جہاں شراب فروخت کی جاتی ہو اور اس کا حساب وکتاب لکھنا پڑتا ہو، حرام وناجائز ہے۔ بیٹے کو ہدایت کردیں کہ وہ حلال کمائی کمانے کی فکر کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند