• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20965

    عنوان:

    اگر کسی کو پولیس پکڑ لے اور اس کی فیملی سے اسے چھوڑ نے کے بدلہ پانچ ہزار مانگے اور میں اپنے تعلق کی بنیاد پر اس سے دوہزار لے کر پندرہ سو پولیس والے کو دے دوں او رپانچ سو خود رکھ لوں تو کیا وہ پانچ سو میرے لیے حلال ہوں گے جب کہ اس آدمی کو نہیں پتہ کہ وہ پانچ سو میں نے رکھ لئے ہیں اور پندرہ سو پولیس کو دئے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 519=393-4/1431

    اگر آپ نے معاملہ رفع دفع کرانے کا دوہزار لیا۔ یا آپ اس طرح کا کام پیسے لے کر کرادیتے ہیں لوگوں کو معلوم ہے تو پانچ سو رکھنے کی آپ کے لیے گنجائش ہے، اور اگر آپ نے پولیس والوں کو دینے کے لیے روپئے لیے ہیں تو پانچ سو جو بچ گئے وہ صاحب معاملہ کو واپس کردیں بغیر اس کی اجازت کے آپ کے لیے رکھنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند