• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 205

    عنوان:

    کالے رنگ کا خضاب لگانا کیسا ہے؟

    سوال:

    محترم المقام                                                           السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

     

    کیا شریعت میں کالے رنگ کا خضاب بالوں یا داڑھی میں لگاسکتے ہیں یا نہیں؟

    عرب کے ایک عالم (یوسف قرضاوی) کی کتاب میں شاید تیس یا چالیس سال تک کے نوجوانوں کو اس کی اجازت دی گئی ہے۔

     

    والسلام

    جواب نمبر: 205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: ۱۹۰/ب= ۱۹۱/ب)

     

    کالا خضاب سر کے یا داڑھی کے بالوں میں لگانا مفتیٰ بہ قول کے مطابق مکروہ تحریمی ہے۔ احادیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: امداد الفتاویٰ للتھانوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند