متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 20473
مسئلہ یہ ہے کہ کیاموبائل فون پر ہم حدیث کی اور دوسری کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں؟ آیا اس طرح دین کی کتابیں موبائل فون میں اسٹور کرنا اور پڑھنا صحیح ہے؟ کیا اس طرح کی کتابوں کی بے حرمتی ہوگی؟
مسئلہ یہ ہے کہ کیاموبائل فون پر ہم حدیث کی اور دوسری کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں؟ آیا اس طرح دین کی کتابیں موبائل فون میں اسٹور کرنا اور پڑھنا صحیح ہے؟ کیا اس طرح کی کتابوں کی بے حرمتی ہوگی؟
جواب نمبر: 20473
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 364=330-4/1431
یہ دینی کتابوں کی توہین ہے، اور دینی کتابوں کو لہو ولعب کھیل تماشا بنانے کے مرادف ہے۔ اور یہود ونصاریٰ اس طرح کی چیزیں ایجاد کرکے ہمارے اسلام اور اسلامیات کو کھیل تماشا بناکر اسے بے وقعت بنانا چاہتے ہیں۔ ہم مسلمانوں کو ان کے مکرو فرویب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند