• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20471

    عنوان:

    میں دو لڑکیوں کو ٹیوشن پڑھا تا ہوں۔ مجھے پتہ چلا کہ ان لڑکیوں کے والد بینک میں ملازمت کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چا ہتا ہوں کہ کیا ان سے ٹیوشن فیس لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں دو لڑکیوں کو ٹیوشن پڑھا تا ہوں۔ مجھے پتہ چلا کہ ان لڑکیوں کے والد بینک میں ملازمت کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چا ہتا ہوں کہ کیا ان سے ٹیوشن فیس لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 20471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 365=331-4/1431

    اگر ان کے والد صاحب کو بینک کی ملازمت میں سودی حساب وکتاب بھی لکھنا ہوتا ہے تو ان کی یہ ملازمت جائز نہیں اور اس کی تنخواہ بھی جائز نہیں۔ اور جب یقین کے ساتھ معلوم ہے کہ ان کی کمائی ناجائز ہے تو ایسی جگہ ٹیوشن کرنا اور ناجائز پیسے ٹیوشن میں لینا جائز نہیں۔ آپ کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند