• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20198

    عنوان:

    بچہ نہ ہونے کی صورت میں اگر ہم ہاسپٹل سے بچہ لے لیں تو کیا یہ جائز ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ بچہ کس کا ہے، قرآن کی روشنی میں جواب دیں؟

    سوال:

    بچہ نہ ہونے کی صورت میں اگر ہم ہاسپٹل سے بچہ لے لیں تو کیا یہ جائز ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ بچہ کس کا ہے، قرآن کی روشنی میں جواب دیں؟

    جواب نمبر: 20198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 564=442-3/1431

    بچہ ہاسپٹل سے لے کر پالنے اور اس کی اسلامی تربیت کرنے میں تو فی نفسہ کچھ مضائقہ نہیں تاہم اس کا نسب آپ سے ثابت نہ ہوگا، نہ حقیقی بیٹے کے مثل میراث وغیرہ کے احکام اس پر جاری ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند