• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19963

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں کہ زینب کے ابھی بچہ ہوا ہے وہ مانع حمل دوائیں استعمال کرسکتی ہے یا نہیں جب ہندو ڈاکٹر ہی معالج ہے؟ جلد جواب کا متمنی ہوں۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں کہ زینب کے ابھی بچہ ہوا ہے وہ مانع حمل دوائیں استعمال کرسکتی ہے یا نہیں جب ہندو ڈاکٹر ہی معالج ہے؟ جلد جواب کا متمنی ہوں۔

    جواب نمبر: 19963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 372=309-3/1431

    اگر جلد استقرار ِ حمل سے موجودہ بچہ کی صحت وپرورش میں نقصان اورخلل کا اندیشہ ہے تو عارضی مانع حمل مناسب تدبیر یا دوا کے استعمال کی ایسی صورت میں گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند