متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 19809
تمباکو جو کھیت میں پیدا ہوتا ہے اس کا استعمال (۱)پڑیا میں (۲)حقہ میں (۳)ہاتھ سے مل کر کھاتے ہیں، اس کی کاشت کاری کرنا کیسا ہے اور اس سے جو آمدنی ہوتی ہے کیا وہ جائز ہے؟
حضرت میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ تمباکو جو کھیت میں پیدا ہوتا ہے اس کا استعمال (۱)پڑیا میں (۲)حقہ میں (۳)ہاتھ سے مل کر کھاتے ہیں، اس کی کاشت کاری کرنا کیسا ہے اور اس سے جو آمدنی ہوتی ہے کیا وہ جائز ہے؟
جواب نمبر: 19809
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 304=229-3/1431
جس تمباکو سے نشہ ہوتا ہے ہو اوروہ صحت کے لیے مضر ہو اس کا کھانا (پڑیا، پان میں ہو یا اور طرح سے) پینا (حقہ، بیڑی، سگریٹ، کسی طرح ہو) ناجائز ہے اور جس میں نشہ نہیں، بدبو بھی نہیں اور مضر صحبت بھی نہیں وہ بلاکراہت درست ہے، اور جس میں بدبو ہو وہ مکروہ تنزیہی ہے، اگر اس کو استعمال کیا جائے تو بغیر منھ صاف کیے مسجد جانا مکروہ ہوگا، جہاں تک کاشت کاری اور تجارت کا تعلق ہے تو اس کی آمدنی جائز ہے البتہ خلاف اولیٰ ہے، بشرطیکہ اس تمباکو سے اس قدر نشہ نہ ہوتا ہو کہ عقل زائل ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند