• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19655

    عنوان:

    مجھے یہ پوچھنا تھا کہ کوئی داڑھی ایک بالشت سے کم رکھتا ہے تو اس کا کیا گناہ ہے؟ جب کہ ہماری مسجد کے امام نے جمعہ کے دن یہ بیان کیا کہ جو داڑھی کا مذاق اڑاتا ہے اس نے سارے نبیوں کا مذاق اڑایا اوروہ کفر تک پہنچ گیا۔ اس بات کا تفصیلی اور قرآن و حدیث کے ذریعہ جواب دیں۔ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میرے بڑے بھائی کی ایک سال سے دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اس کے لیے خصوصی دعا کریں اور مجھے بھی دعا میں یاد کریں۔ میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ نعت میں میوزک ڈھول باجا اور قوالی یہ سب سننا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 247=247-3/1431

    (۱) داڑھی ایک مشت سے کم کرنا یہ سنت کی خلاف ورزی ہے جو بڑا گناہ اورموجب فسق ہے، امام مذکور کی بات درست ہے۔

    (۲) اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو شفایابی نصیب کرے اور آپ کی مشکل آسان کرے۔ آمین

    (۳) جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند